مینگلور، 8 ؍ اکتوبر (ایس او نیوز) مینگلور سے 25 کلو میٹر دور بنٹوال کے کابکا اور میتور کے درمیان بس اور موٹر سائکل کی ٹکر میں موٹر سائکل سوار شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی شناخت جگّا عرف جگدیش گوڈا (28 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ یہ ویتھیلا کا رہنے والا ہے اور پیشہ سے ٹینکر کا ڈرائیور ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے وقت بس بی سی روڈ سے پتور کی طرف جا رہی تھی جبکہ جگدیش کی بائک سامنے کی طرف سے آ رہی تھی ۔ دونوں گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں اور جگدیش کی موٹر سائکل بس کے سامنے والے حصے کے نیچے گھس گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ موٹر بائک جگدیش کے دوست کی تھی جس نے ابھی ایک ہفتے پہلے ہی خریدی تھی ۔ زخمی جگدیش کو پتور کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔